حلال و حرام
Fatwa No: 4
پرندے پالنے کا شرعی حکم
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
رنگ برنگ چھوٹی چھوٹی چڑیاں جنہیں انگریزی میںLove Birdsکہتے ہیں،اُن کو پالنا اورخریدو فروخت کرنا شرعاً کیسا ہے ؟
جے،یس.ذوالفقارعلی
الجواب وباللہ التوفیق :
صورتِ مسئلہ میں چھوٹی بڑی رنگین چڑیوں کو پالنا شرعاً درست ہے،بشرطیکہ اُن کی دیکھ بھال (دانہ ،پانی وغیرہ) کابہتر انتظام کیا جائےورنہ سخت گناہ ہوگا۔
لا بأس بحبس الطيور والدجاج في بيته،ولكن يعلفها وهو خير من إرسالها في السكك.
(فتاویٰ شامی :۵۷۵/۹)