قربانی کے احکام
Fatwa No: 13
قربانی کے جانور کو تول کرخریدنا
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
قربانی کاجانورفروخت کرنےوالاکلوگرام میں فروخت کرتاہے یعنی قربانی کا جانور تول کر خریدوفروخت کرناجائزہےیانہیں ؟
بی، محمد مدثر ،آمبور
الجواب وباللہ التوفیق :
جانورغیرموزونی (وزن کے ذریعہ نہ بیچی جانے والی )چیز ہے اور قربانی ایک بڑی عبادت ہے اور قربانی سے مقصود گوشت پوشت نہیں، بلکہ قربانی کرنے والے کا تقوی و پرہیزگاری ہے ،لہذا جانور کی خرید و فروخت کا جو اصل اور شرعی طریقہ ہے یعنی بغیر وزن کے خرید و فروخت کرنا وہی طریقہ اپنایا جائے اور دھوکہ وغیرہ سے بچنے کے لئے تجربہ کار لوگوں کی مدد حاصل کی جائے۔
(مستفاد از فتاوی رحیمیہ:۵؍۴۲۷)