گھر خریدنے کے لئے ہوم لون لینا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 میرےدوست کی آمدنی اتنی نہیں ہےکہ  روپئے پیسے جمع کرکےاپنا خاص  گھر خریدیں،توکیا اس صورت میں وہ بینک سےہوم لون لےسکتےہیں؟

الجواب وباللہ التوفیق :

سودی قرض لینااورديناسخت عذرکےبغیراسلام میں ناجائزاورلعنت کاسبب ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں گھر خریدنے کے لئےبینک سے ہوم لون لیناجائزنہیں ہے،قرآن وحدیث میں سودکےسلسلہ میں سخت وعید بیان کی گئی ہے،اس لئے کوئی  اورحلال  طریقہ سےگھر  خریدنے    کی کوشش کریں ۔

لقولہ تعالیٰ  وأحلَّ اللہُ البيع وحرَّم الرِّبا.(سورۃ البقرۃ :۲۷۵)

عن ابنِ مسعودٍؓ قال:لعن رسولُ اللہ ﷺآكلَ الرِّبا ومُوكله وشاهديه وكاتبه. (سنن الترمذی :۱۲۰۶)

عن عبد اللہ بن حنظلةؓ غسيل الملائكةقال: قال رسولُ اللہِ ﷺ: دِرهمُ رِبا يأكله الرَّجل وهو يعلم أشدُّ من ستة وثلاثين زنيةً. (سنن الدارقطنی: ۲۸۴۳)

 (مستفاد:کتاب النوازل:۱۱؍۳۳۹،فتاوی قاسمیہ :۲۱؍۷۸)