حلال و حرام
Fatwa No: 24
تلاوتِ قرآن کرنےوالے کو سلام کرنا
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ جولوگ نمازیا قرآن پڑھ رہے ہیں ،ان کو سلام نہیں کرسکتے۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہم جب مدرسہ میں
داخل ہوتے ہیں تو سب بچے
قرآن پڑھ رہے ہوتے ہیں تواس وقت زور سے سلام کرسکتے ہیں یانہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق :
صورت ِ مسئولہ میں آپ بچوں کو سلام نہ کریں ،کیونکہ فقہاء نے لکھا ہے
کہ تلاوت
کرنے والے کو سلام نہیں کرنا چاہیے،اوراگر کوئی ایسے شخص کو سلام کرے تو تلاوت کرنے والے
پر اس کا جواب دینا واجب نہیں ہے۔
کما یکرہ علی عاجزعن الرد حقیقةً کأکل أو شرعاً کمصل وقارئ ولو
سلّم لایستحق الجواب. (الدر المختار:۶۶۶
دارالکتب العلمیۃ ،بیروت)
وإذا مر
الرجل بالقارىء، فلا ينبغي أن يسلم عليه؛ لأنه يشغله عن قراءة القرآن. (المحيط
البرهاني :۵؍۳۲۹ دارالکتب العلمیۃ
،بیروت)
(مستفاد:آپ
کے مسائل اوران کاحل :۸؍۱۵۸)