روزہ کے احکام
Fatwa No: 26
رمضان کے قضا روزہ کی نیت کا وقت
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
رمضان کے قضا روزہ کی نیت رات سے کرنا ضروری ہےیا سحری
کے بعد بھی نیت کرنےسے رمضان کاقضا روزہ ادا ہوجاتا ہے۔
الجواب وباللہ التوفیق :
رمضان کےقضا روزہ میں رات ہی سے(غروب کے بعد
سےصبح صادق سے پہلے تک ) نیت کرلینا ضروری ہے،اورصبح صادق کےبعدنیت کرنے سے رمضان کا
قضاء روزہ ادا نہیں ہوگا۔
مابقی
من الصیام وھو قضاء رمضان والکفارات …..لایصح بمطلق النية ولا بنیۃ مباینۃ ولابد فيه من
التعيين لعدم تعين الوقت له ولابد فيه أيضاً من النية من الليل اوماهوفي
حكم له وهو المقارنة
لطلوع الفجر . ( البحر الرائق:۲؍۴۵۷)