زکاة و صدقات کے احکام
Fatwa No: 28
سونےچاندی کی زکوٰۃکا نصاب
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
سونے
چاندی کی زکوۃکانصاب آج کے زمانے کےحساب سےکتنا ہوگا، براہِ کرم مطلع فرمائیں
۔
الجواب وباللہ التوفیق :
اگر صرف سونا ہے تو ستاسی گرام چارسواسّی ملی گرام(87.480)؛ اس کا نصاب ہے،اگرصرف چاندی ہے تو چھ سو بارہ گرام تین سو ساٹھ ملی گرام(612.360) ؛اس کا نصاب ہے۔اگر دونوں کا نصاب مکمل نہ ہو یاسونے کا نصاب مکمل نہ ہوتو سونےکی قیمت لگا کر اُس قیمت کو چاندی کے نصاب میں شامل کر کے زکوٰۃ دی جائے۔
هذا إذا كان له فضة مفردة، أو ذهب مفرد،فأما إذا كان له الصنفان جميعاً، فإن لم يكن كل واحد منهما نصاباً،بأن كان له عشرة مثاقيل و مأة درهم؛ فإنه يضم أحدهماإلى الآخر في حق تكميل النصاب عندنا . (بدائع الصنائع، ۲؍۴۱۱،دار الكتب العلمية، بيروت)
(مستفاد: فتاویٰ محمودیہ۹؍۳۷۴،الاوزان المحمودہ: ۱۰۴)