مغرب میں چھوٹی ہوئی رکعتوں کو ادا کرنے کا طریقہ

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

مغرب کی نماز میں دو رکعت چھوٹ جائے توان کو  کیسےاداکریں؟

سیدحسین احمدآمبور

الجواب وباللہ التوفیق :

اگر مغرب کی نماز میں دو رکعت چھوٹ جائے تو ان کوادا کرنےکاطریقہ یہ ہے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ دو رکعت پوری کرنے کےلئے کھڑے ہوکر، پہلی رکعت میں ثناء،تعوذاورتسمیہ کے بعدسورۂ فاتحہ اورکوئی سورت پڑھی جائے اور رکوع و سجدے کے بعدقعدے  میں بیٹھ کرصرف التحیات پڑھی جائے ، اس کے بعد دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اورکوئی سورت  پڑھی جائے،اس کےبعد رُکوع،سجدہ اور قعدہ کیا جائے۔

حتى لو أدرك ركعة من المغرب قضى ركعتين وفصل بقعدة فيكون بثلاث قعدات وقرأ في كلٍ فاتحة وسورة. (الفتاوی الہندیۃ :۱؍۱۴۹)

لو أدرك مع الإمام ركعة من المغرب فإنه يقرأ في الركعتين الفاتحۃ والسورة ويقعد في أولیهما لأنها ثنائية .(حلبی کبیر:۵۵۸)

(مستفاد :فتاوی رحیمیہ :۳؍۱۲۵)