قربانی کے احکام
Fatwa No: 32
قربانی کی نیت سے جمع کی ہوئی رقم کاحکم
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
قربانی کی نیت سے جمع کی ہوئی رقم اگر قربانی کے بعد بچ جائے تو کیا وہ رقم دوسرے اخراجات میں استعمال کر سکتے ہیں؟
المستفتی :سعیدانصاری پرنامبٹ
الجواب وباللہ التوفیق :
ہاں !قربانی کی نیت سے جمع کی ہوئی رقم اگر قربانی کےبعد بچ جائے تواس رقم کو اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں۔ (مستفادکتاب النوازل ۱۴؍۵۰۸)