مسبوق ثنا کب پڑھے ؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 جماعت کی نمازمیں ایک یا دو رکعت کے بعد شامل ہوں تو ثناء کب پڑھنا ہے؛پہلے یا بعد میں یانہیں پڑھناہے؟

عرفان احمد چنئی

الجواب وباللہ التوفیق :

صورت ِمسئولہ میں مسبوق جس وقت اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پڑھنے کھڑا ہو اُس وقت ثناء تعوذ اور تسمیہ(اعوذباللہ اوربسم اللہ)پڑھے،یہ حکم جہری نمازوں کےساتھ خاص ہے،اوراگرسری نماز ہو تو امام کے ساتھ شریک ہوتے وقت اوراپنی چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرنے کے لئے کھڑا ہوتے وقت دونوں جگہ ثناء پڑھے۔

ولو أدرك الإمام بعد مااشتغل بالقراءة قال ابن الفضل لا يثني. وقال غيره يثني وينبغي التفصيل، إن كان الإمام يجهر لا يثني، وإن كان يسر يثني.وهو مختار شيخ الإسلام خواهر زاده.(ردالمحتار :۱؍۴۸۸)

 (مستفاد:فتاویٰ دار العلوم دیوبند۳؍۴۴۶)