نماز کے احکام
Fatwa No: 39
مسافر عالم کا جمعہ کی امامت کرنا
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
کیامسافرعالم جمعہ کی نماز پڑھاسکتےہیں ؟مدلل ومفصل جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔
محمد منا ،رانی پیٹ
الجواب وباللہ التوفیق :
ہاں مسافر
عالم جمعہ کی نماز پڑھاسکتےہیں اور ان کے پیچھے مسافر اور مقیم ہر طرح کے لوگ
اقتداء کر سکتے ہیں،اور خود حضورﷺنے بھی
فتح مکہ کے موقع پر جمعہ کی نماز پڑھائی ہے،حالانکہ اُس وقت آ پﷺ مسافرتھے
۔
ويجوز
للمسافر والعبد والمريض أن يؤموا في الجمعة.(الفتاوى الهندية:۱؍۱۴۸)
ولنا ما
روي عن النبي ﷺ أنه صلى الجمعة بالناس عام فتح مكة و كان مسافرا.(بدائع الصنائع:۱؍۲۶۲)
(مستفاد:فتاوی
ٰقاسمیہ :۸؍۷۴۱)