اسلامی عقائد
Fatwa No: 42
ایصالِ ثواب میں والدین کانام لینا ضروری نہیں
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
میت کو ثواب پہنچاتےوقت کیامرحوم کےساتھ اُن کےماں
باپ کا نام بھی لے کر بخشواناضروری ہے۔
الجواب وباللہ التوفیق :
ایصالِ ثواب میں مرحوم کے ساتھ ان کےماں باپ یاکسی
ایک کا نام لینابہترہے،اگروالدین کا نام معلوم نہ ہوتوصرف مرحوم کا نام لینابھی کافی ہے،اس لئےکہ اللہ تعالیٰ دل کی باتوں کوبھی
خوب جانتےہیں۔
وفی شرح اللباب ويقرأ من القرآن ما تيسر له من
الفاتحة وأوّل البقرة إلى المفلحون إلخ ثم يقول: اللهم أوصل ثواب ما قرأناہ إلى
فلان أو إلیھم. (الدر مع الرد: ۵؍۳۶۹)
(مستفاد:فتاویٰ
دار العلوم دیوبند۵؍۵۵۱)