اپنے امام کے علاوہ دوسرےکو لقمہ دینا

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

 اپنے امام کے علاوہ دوسرے شخص کو نماز میں لقمہ دینا کیاجائزہے؟

محمد دانش ،آمبور

الجواب وباللہ التوفیق :

 دورانِ نمازمقتدی کااپنے اما م کو لقمہ دیناجائزہے،لیکن اپنے امام کےعلاوہ کسی اورشخص(خواہ وہ نمازمیں یانمازسےباہراُس)کو لقمہ دینادرست نہیں، اورلقمہ دینےوالےکی نمازبھی فاسدہوجائےگی۔

يفسدالصلوة فتحه على غير إمامه لأنه تعلم وتعليم من غير حاجة وهو شامل لفتح المقتدي على مثله وعلى المنفرد وعلى غير المصلي وعلى إمام آخر.

(مستفاد:کتاب النوازل :۴؍۱۴۳،۱۴۴)