سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
ایک مسجد کے اے سی سیکشن میں قالین صاف نہیں ہے، ایسےقالین پر سجدہ کرنے سے میرے چہرے پر دانے(pimples) نکل آتے ہیں،کیا مجھے مسجد کے اس حصے میں جہاں قالین نہیں ہے نماز پڑھنے کی اجازت ہے؟ صف بندی برقرار رکھنا کتنا ضروری ہے؟
عاقب رضا آمبور
الجواب وباللہ التوفیق :
صورتِ مسؤلہ میں شرعی عذرکےبغیرصفوں
کےدرمیان ایک یااُس سےزائدصفوں کافاصلہ رکھنامکروہ
اورخلافِ سنت ہے،عموماً مساجد کےقالین پاک ہی ہوتے ہیں اورجب تک نجاست یااُس
کااثرظاہرنہ ہو،قالین وغیرہ کوپاک ہی سمجھنا ضروری ہے ،اوراگرواقعی قالین پرسجدہ
کرنے سے بیماری کااندیشہ ہے تو صفوں سے علاحدہ ہونے کے بجائے صف کےآخریادرمیان میں
اپنا علاحدہ مصلیٰ بچھا کر نماز پڑھ لیں۔
حمل السجادۃ فی زماننا اولیٰ احتیاطا(الدرالمختار: ۱؍٤٩١)ولو صلی علی رفوف المسجد ان وجد فی صحنہ مکاناكره كقيامه في صف خلف صف فيه فرجة. (الدرالمختار: ۲؍٢٦٨)
(مستفاد فتاوی دار العلوم دیوبند:۳؍۱۳۴،۱۳۵)